|
صنفی تشدد (چاہے وہ جسمانی ہو، نقسیاتی یا جنسی) ہمارا ایک اہم مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ اور دوسرے بین القوامی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق صنفی انصاف کی فراہمی اور خواتین اور کمزور طبقات کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ان رپورٹوں اور عملی جائزوں کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مظلوم خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کے مسائل کے حل کے لۓ ایک متبادل نظام وضع کیا جائے کیونکہ فراہمی انصاف کے روایتی ادارے مقدمات کی زیادتی اور فیصلوں کے عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ سے خواتین اور کمزور طبقات کی دادرسی کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکے ہیں مزید
|